ٹاپسی پنو ں ۔۔۔ بالی ووڈ کی نئی دھماکہ ادا کارہ

taapseeابھرتی ہوئی بھارتی ماڈل و اداکارہ تاپسی پنوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں تامل اور تیلگوزبان میں بنائی جانے والی فلموں میں کام کیا۔ اداکارہ بننے سے پہلے وہ سافٹ وئیر پروفیشنل تھی اور اس کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی تھی۔ اپنے ماڈلنگ کرئیر میں ہی کئی کمرشلز میں کام کر کے2008میں ’پینٹا لون فمینا مس فیس فریش‘ اور’ صافی فمینا مس بیوٹی فل سکن‘کا خطاب پایا۔

 2010ء میں ڈائریکٹر رگو ندر ا راؤ کی تیلگو فلم’جامنڈی نادم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اس کے بعد سے اب تک فلم’ آدوکلم‘، ’واستادو نا راجو‘ اور’ مسٹر پرفیکٹ‘میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ ان کی فلم ’آدوکلم‘ نے 58thنیشنل فلم ایوارڈز میں چھ ایوارڈز جیتے۔ انہوں نے ’مالیالم‘ فلم میں بھی اداکاری کی اور تین تیلگو اور ایک ہندی فلم میں بھی کام کیا ۔فلم ’ ارّم بم‘2013ء میں اداکاری پر انہیں پرجوش پرفارمر قرار دیتے ہوئے ’ایڈسن ایوارڈ 2014ء‘سے نوازا گیا۔فلم ’بے بی‘ میں کامیاب اداکاری پر انہیں مالی اور فنی اعتبار سے بہترین اداکارہ کے طور پر جانا گیا۔

Taapsee Pannu ٹاپسی پنو ں نے یکم اگست 1987ء نئی دہلی کے جاٹ سکھ خاندان کے گھر آنکھ کھولی۔ ابتدائی تعلیم ماتا جے کور پبلک سکول دہلی میں حاصل کی جب کہ گرو تیج بہادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی سے کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ میں گریجویشن کی سند حاصل کی۔ سافٹ انجینئر کے طور پر کام کرنے کے دوران چینل وی کے ایک ٹیلنٹ شو میں آڈیشن کے بعد منتخب ہو کرباقاعدہ ماڈلنگ کا آغاز کیا۔

taapsi1ماڈلنگ کے دوران ہی کئی ٹی وی اشتہارات اور پرنٹ میڈیا میں کام سے مختلف خطابات جیسا کہ ’پینٹا لون فیمنا مس فیس فریش‘،’ صافی فیمنامس بیوٹی فل سکن‘ 2008ء فیمنا مس انڈیا کونٹسٹ جیتے۔ریلائنس ٹرینڈز، ریڈ ایف ایم 93.5، یونی سٹائل امیج، کوکاکولا، میٹرولا، پینٹا لون،ُ ی وی آر سنیما، سٹینڈرڈ چارٹر بینک، ڈابر، ائیرٹل، ٹاٹا ڈوکومو، ورلڈگولڈ کونسل، ہیولز، وردھمان جیسے مشہور برینڈز کے برینڈ امبیسڈر کے طور پرسامنے آئی۔ ماڈلنگ میں چونکہ وہ صحیح پہچان بنانے میں ناکام رہی ہیں لہٰذہ صرف فلم میں اداکاری کا فیصلہ کیا۔تاپسی نے تامل میں پہلی سینما میوزیکل فلم 2010ء میں کام کیا۔ اس فلم میں انہوں نے یو ایس کروڑپتی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے جو خالص تیلگو موسیقی کی تلاش میں انڈیا آتا ہے۔ تیلگو زبان میں تین اور فلموں میں کا م کر کے ٹاپسی پنو ں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
Taapsi2ٹاپسی نے ’مسٹر پرفیکٹ‘ 2011ء میں ایک چھوٹے رول کے ساتھ کام کیالیکن اگلی بڑے پروجیکٹ کی فلم’ویرا‘2011ء میں روی تیجا اور کاجل اگروال کے ساتھ کام کر کے شائقین سے داد وصول کی۔ ان کی اگلی فلم تامل میں ’وندھان وندراں‘ تھی جو باکس آفس پر ناکام رہی۔اس کے بعد کرشناوامسے کی فلم’موگودو‘میں روایتی تیلگو لڑکی کا مشکل کردار نبھایا۔ بالی وڈ فلم ’چشم بدّور‘ میں علی ظفر، دویاندوشرما ، رشی کپوراور سدھارتھ کے ساتھ کام کیا۔اس فلم کو پہلے بھی 1981ء میں بڑے پردے پر پیش کیا جا چکا ہے تاہم 2013ء میں دوبارہ پیش کیا گیاتھا۔ taapsi ان کی اگلی فلم’ارّم بم‘ بڑے بجٹ کی ایکشن تھرلرفلم کہلائی جس کی کاسٹ میں اجیت کمار اور آریا شامل ہیں۔ اسی فلم کے بعد پرجوش پرفارمر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اکشے کمار کے ساتھ نیرج پانڈے کی فلم’بے بی‘ 2013میں کام کر کہ بھی اپنے جوہر دکھائے۔حال ہی میں ان کی تامل میں دو فلمیں بڑے پردے کی زینت بن چکی ہیں جب کہ ایک ہندی فلم ’رننگ شادی ڈاٹ کام‘ امِت سادکے ساتھ جلد ہی ریلیز ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ امِت رائے کی تامل فلم ’آ گرا کباڑیا‘جلد ہی بڑے پردے کی زینت بنائی گی۔
taapsi3فلم کی دنیا میں آنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وہ کہتی ہیں:’’ میں ابتدا میں صرف ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی ، اداکاری کا کبھی نہیں سوچا تھا، لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا ماڈلنگ سے زیادہ اداکاری نے مجھے لطف دیا۔ ماڈلنگ کیمرے کے سامنے بس ایک ہی اسلوب میں اکتا دینے والے کام کا نام ہے ۔ اور مجھے لگتا تھا کہ میں اس شعبے میں اپنا نام نہیں بنا سکوں گی بس اسی لئے فلم میں ادا کاری کو اپنایا۔‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *