’پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا‘

pakایشین انفراسٹریکچر انویسٹمنٹ بینک کے نامزد صدر جن لیکون نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ہندوستان کو بھی فائدہ پہنچے گا، امید ہے کہ پڑوسی ملک کو اس منصوبے پر اعتراض نہیں ہوگا۔ایشین انفراسٹرکچرانوسٹمینٹ بینک کا صدر نامزد ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورہ کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جن لیکون نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایشیا کی دوسری بڑی معیشت ہے جس کے باعث اسے اس منصوبے سے اسے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ملے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اس منصوبے کی مخالفت نہیں کرے گا۔انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل عالمی اقتصادی ماحول میں شاندار اقتصادی ترقی کی ہے۔جن لیکون نے کہا کہ بینک پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے تعاون فراہم کرے گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر بینک کے57ممبر ممالک ہیں جنھوں نے جن لیکون کو متفقہ طور پر بینک کا صدر منتخب کیا ہے اور صدر نامزد ہونے کے بعد پاکستان پہلا ملک ہے جس کا وہ دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سو ارب ڈالر فنڈ سے یہ بینک قائم ہوگا جس میں تمام ممبر ممالک اپنی جی ڈی پی کے مطابق حصہ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بینکوں کا کنسورشیم بنانے پر کام جاری ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں چین کے صدر نے پاکستان کے دورے کے دوران پاک چین اقتصادی کوریڈور، بجلی کی پیداور اور دیگر منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے کیے تھے۔اس منصوبے کو پاکستان کی قسمت بدلنے کے حوالے سے ایک ’گیم چینجر‘ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *