گل قند اور نمک پارے

Ajmal Shahdinیار تنو، یار منو، اور تو اور اب پیپلز پارٹی نے بھی دعویٰ کر دیا ہے کہ وہ اس لئے ہارے کیونکہ ان کے ووٹ باہر ٹرانسفر کر دئیے گئے۔
ہاں یار وہ کہتے تو ٹھیک ہیں کیونکہ ان کے ووٹ بحیرہ عرب میں ٹرانسفر ہو چکے ہیں، پنجاب میں تو کہیں نظر نہیں آتے،
یار یہ 819کو کیا سوجھی؟
چھوڑ و یار ، دوچار لاکھ میں اتنے تو ٹوٹل دیوانے ہوتے ہی ہیں ۔
*    *    *    *    *
سائیں دائم علی شاہ جی، آپ حکومت کس طرح چلا رہے ہیں؟
جی، میں کسی کو پوچھتا ہوں نہ کوئی مجھے پوچھتا ہے۔
واہ سائیں خدا آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رکھے!
*    *    *    *    *
یار آج کل بنی گالہ سے الٹی الٹی خبریں آرہی ہیں، خدا خیر کرے!
چھوڑویار وہاں سے کبھی سیدھی خبریں بھی آئی ہیں کیا؟
*    *    *    *    *
یار آج تو حد ہی ہوگئی اس عہد کے”بے مثل “ نثر نگار نے بھی اعتراف کر لیا کہ اس کا گذشتہ کالم بھی متعصبانہ تھا۔
چھوڑو یار ”ناچیز“ کے اعتراف کو ، وہ پہلے پراپیگنڈا پھر اعتراف حتیٰ کہ معافی مانگنے کے لئے بھی مشہور ہیں، یہ اور بات ہے کہ کبھی کبھی اعتراف میں 24 گھنٹے لگتے ہیں تو کبھی کبھی 18 سال! ©

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *