یاسر شاہ دبئی ٹیسٹ کے لیے فٹ ہو گئے

YasirShahپہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش بلے بازوں کے سامنے بے بس پاکستانی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل خوشخبری مل گئی ہے جہاں یاسر شاہ دبئی ٹیسٹ میں شرکت کیلئے فٹ ہو گئے۔پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل کمر کی انجری کا شکار ہونے والے یاسر شاہ فٹ ہو گئے ہیں اور دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب ہیں۔یاد رہے کہ یاسر شاہ کی غیر موجودگی میں پاکستانی باو¿لنگ انگلینڈ کے خلاف بالکل بے بس نظر آئی جبکہ ڈراپ کیچز نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی اور قومی ٹیم تقریباً دو دن کی مشقت کے بعد بھی مہمان ٹیم کو آو¿ٹ کرنے سے قاصر ہے۔گزشتہ روز دن کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے باو¿لنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا تھا کہ یاسر کے نہ ہونے سے باو¿لنگ لائن کمزور ہوئی اور اس سے ذوالفقار بابر کی کارکردگی پر بھی اثر پڑا۔پہلے میچ میں باو¿لرز کی سلیکشن کے سلسلے میں مشکلات سے دوچار قومی ٹیم اب کسی قسم کا خطرہ مول لینے کو تیار نہیں اور کسی بھی باو¿لر کے ان فٹ ہونے کے پیش نظر احتیاطاً اسکواڈ میں اضافی باو¿لر کو طلب کیا جا رہا ہے۔ویزا مسائل کے سبب ظفر گوہر تو پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن نہ کر سکے لیکن قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں حیران کن اضافے کی بھی پیشگوئی کر دی۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے ا?غاز سے قبل کپتان مصباح الحق نے زخمی یاسر شاہ کا متبادل اسپنر دستیاب نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔انتخاب عالم نے کہا کہ ہم ابھی کچھ بتانا نہیں چاہتے لیکن ہمارے کچھ منصوبے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *