میاں چنوں حادثے کے بیس افراد کی نماز جنازہ ادا

funeralمیاں چنوں کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی میتیں آبائی علاقے گوجرانولہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ حادثے کے 29 زخمی تاحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ لوگ غم کی تصویر بنے ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے رہے۔اپنے ہاتھوں سے سات بیٹوں کو بھیجنے والے باپ کے تین لخت جگر بھی اس حادثے میں چل بسے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے حادثے کے بعد بھی حکومتی یا انتظامیہ کا کوئی نمائندہ ان کے غم میں شریک نہیں ہوا۔ گوجرانوالہ کے محلہ رضا آباد اور گرجاکھ سے تعلق رکھنے والے زائرین دربار حضرت سلطان باہو سمیت دیگر مقامات کی زیارتوں کیلئے روانہ ہوئے۔ان کی بس میاں چنوں کے قریب چھب کلاں کے علاقے میں پہنچی تو تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔المناک حادثے میں ابتدائی طور پر خواتین سمیت چودہ افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔حادثے کے مزید چھ زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے ،، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد بیس ہوگئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *