گیتا کا والدین ہونے کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار

gitaآج صبح پاکستان سے بھارت پہنچنے والی بھارتی لڑکی گیتا نے والدین ہونے کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے۔اس بات کااعلان بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے گیتا سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ گیتا اور ایدھی فاﺅنڈیشن کی بلقیس ایدھی بھی موجود تھیں۔سشما سوراج نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ گیتا کے والدین ملتے ہیں یا نہیں ، ہم ڈی این اے ٹیسٹ کا انتظار کریں گے،اگر اس کے والدین نہیں بھی ملتے تو وہ بھارت کی بیٹی ہے بھارت میں ہی رہے گی، امکانی طور پر اسے اندور کے ایک فلاحی مرکز کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔بھارتی وزیرخارجہ نے بتایا کہ گیتا کے ساتھ آنے والے ایدھی فاﺅنڈیشن کے ارکان بھارت کے سرکاری مہمان ہیں۔ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں گیتا کا اس قدر خیال رکھا، یہاں تک کہ اسے کبھی گوشت کھانے کو نہیں دیا گیا۔

گیتا کا والدین ہونے کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *