ہربھجن سنگھ بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا سے رشتہ ازدواج میں منسلک

singhمعروف بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ 35 سالہ سپنر ہربھجن سنگھ گزشتہ تین سال سے بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا سے تعلقات کی بناء پر خبروں میں رہے اور بالآخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ آف سپنر ہربھجن سنگھ کی شادی کی تقریب بھارتی شہر جالندھر میں منعقد ہوئی جس میں لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کے علاوہ دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کرکے ہربھجن سنگھ کو زندگی کی نئی اننگز کی شروعات پر مبارکباد دی اور نئے نویلے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شادی کے موقع پر ہربھجن آف وائٹ رنگ کی شیروانی میں ملبوس تھے جبکہ ان کی دلہن روایتی سرخ لہنگے میں ملبوس تھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *