واٹس ایپ کے لیے بیوی سے تعلق توڑ لیا

WhatsAppمتحدہ عرب امارات کی ایک عدالت میں طلاق کا ایک کیس لایا گیا جس میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ میرے یا واٹس ایپ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔ متحدہ عرب امارات سے ایک دلچسپ خبر آئی ہے جہاں ایک شوہر نامدار نے بیوی سے 10 سالہ تعلق توڑ لیا مگر سوشل میڈیا سے تعلق ختم کرنا گوارا نہیں کیا۔ اہلیہ نے یو اے کی عدالت میں طلاق کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے شوہر کو بیوی یا واٹس ایپ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یا تو واٹس ایپ استعمال کرے یا مجھے اپنی بیوی کے طور پر ساتھ رکھے۔ واضع رہے کہ یو اے ای کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں طلاق کے پچاس فی صد واقعات میں کسی نہ کسی شکل میں سوشل میڈیا کا کردار ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *