برسبین ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو فالوآن کا خطرہ

austrailia testنیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فالوآن کے خطرے کا سامنا ہے جہاں میزبان ٹیم کے 556 رنز کے جواب میں کیویز 157 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکے ہیں۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوز ی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے جبکہ فالو آن سے بچنے کے لیے انھیں مزید 200 رنز درکار ہیں۔
آسٹریلیا نے برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 389 رنز دو کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عثمان خواجہ اسٹیون اسمتھ کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔دن کے آغاز میں آسٹریلیا کو اس وقت پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اسمتھ 48 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئے۔اسمتھ کے آﺅٹ ہونے کے بعد ایڈم ووگز عثمان خواجہ کا ساتھ دینے آئے اور دونوں نے اسکورکو 556 رنز تک پہنچا دیا۔
عثمان خواجہ 174 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آﺅٹ ہوئے، ان کے آﺅٹ ہوتے ہی آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلیئر کردیا، ایڈم ووگز 83 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساو¿دھی، جیمز نیشام اور کین ولیمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اپنی ٹیم کو 56 رنز کا بہتر آغاز فراہم کیا، گپٹل 23 رنز بناکر ہیزل ووڈ کا شکا ہوئے۔
اس کے بعد کین ولیمسن لیتھم کا ساتھ نبھانے وکٹ پر آئے اور اسکور کو 102 تک پہنچا دیا تاہم اسی اسکور پر 47 رنز بنانے والے لیتھم کی ہمت جواب دے گئی۔اس موقع پر آسٹریلیا نے بھرپور جارحانہ حکمت عملی جو کارگر ثابت ہوئی اور نیوزی لینڈ یکے بعد دیگرے مزید تین وکٹیں گنوا بیٹھا۔ مچل جانسن نے روس ٹیلر اور برینڈن میک کولم کو آو¿ٹ کر کے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بنیاد ہلا دی جبکہ دوسرے اینڈ سے جب اسٹارک نے جیمز نیشام کی وکٹیں بکھیریں تو آدھی مہمان ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس مشکل مرحلے پر کین ولیمسن کا ساتھ نبھانے واٹلنگ پہنچے اور دونوں نے ذمے داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔
دوسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ پر 157 رنز بنائے تھے، کین ولیم سن 55 اور واٹلنگ 14 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ ہیں۔آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کا اسکور برابر کرنے کے لیے 399 رنز جبکہ فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 200 رنز درکار ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور مچل جانسن نے دو دو اور ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *