پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی 208 رنز کے بھاری مارجن سے فتح

austrailiaآسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 208 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر مہمان ٹیم کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔کیوی کپتان برینڈن مک کولم 80 رنز بناکر نمایاں رہے جنھیں متنازعہ کیچ پر امپائر کی جانب سے آو¿ٹ قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ نے میچ کے پانچویں دن 142 رنز تین کھلاڑی آو¿ٹ سے اننگ شروع کی تو جلد ہی اسے روس ٹیلر کی صورت میں چوتھا نقصان برداشت کرنا پڑا جو 26 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔
کپتان برینڈن میک کولم نے آسٹریلین باو¿لنگ اٹیک کے خلاف کچھ مزاحمت دکھائی لیکن دوسرے اینڈ سے ساتھی بلے باز ان کی مدد کو آمادہ نہ ہوئے اور ایک ایک کر کے پویلین لوٹ گئے.جیمز نیشام تین اور بی جے واٹلنگ 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد ایک رن کے اضافے سے کپتان 80 رنز کی انگ کھیلنے کے بعد امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے جنہوں نے کیوی کپتان کو کیچ آو¿ٹ قرار دیا.
مک کولم نے فیصلے کے خلاف امپائر سے احتجاج کیا کہ گیند ان کے پیڈ سے چھو کر گئی ہے تاہم امپائر نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا جبکہ مک کولم فیصلہ چیلنج کرنے کے دونوں مواقع پہلے ہی ضائع کرچکے تھے۔اختتامی بلے باز آسٹریلین فتح کو محض چند اوورز ٹال سکے لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے اور پوری ٹیم 295 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی.آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے تین، مچل اسٹارک، ہیزل وڈ اور مچل مارش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگ 556 رنز چار کھلاڑی آو¿ٹ اور دوسری اننگ 264 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 317 رنز بناکرآو¿ٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلیا نے پہلا میچ جیت کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے.سیریز کا دوسرا میچ 13 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *