ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ بھگتنے کے لیے تیار رہیں

Chennaiایک معروف ماہر معاشیات نے متنبہ کیا ہے کہ انسان کو جلد ہی اپنے ہاتھوں کی جانے والی ماحولی تبدیلی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ پروفیسر رچرڈ ٹال نے پیش گوئی کی ہے کہ عالمی درجۂ حرارت میں 1.1 سینٹی گریڈ اضافے سے فائدے سے زیادہ نقصان ہے۔ تاہم ماحولیات کے بہت سے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ پروفیسر پول ماحولیات کے بارے میں تشکیک کا شکار بتاتے ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے فصل اور جنگلات کی فرٹیلازنگ کے لیے CO2 کے مثبت اثرات کی نشاندہی کی تھی۔ ماحولیات یا آب و ہوا یا موسمیات کی مخالفت کرنے والے عام طور پر ان کے نظریات کا حوالہ دیتے ہیں۔

Rain In chennaiپروفیسر پول نے برطانوی خبر رساں ایجنسی بی بی سی کے پروگرام بدلتی آب و ہوا میں بات کرتے ہوئے کہا: ’بہت سے لوگ شاید یہ کہیں گے کہ درجۂ حرارت میں خفیف اضافہ انسانوں کے لیے مجموعی طور پر مفید ہوگا لیکن اگر اسے ڈالر میں دیکھیں تو اس کا مجموعی اثر منفی آئے گا۔‘ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا انسان اس نکتے پر پہنچ گیا ہے جہاں سے اسے اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا تو انھوں نے کہا: ’جی ہاں۔ تعلیمی میدان میں کم از کم اس پر اتفاق رائے ہے۔‘ لیکن ماحولی تبدیلی کی مخالفت کرنے والوں کے لیے یہ متنازع ہے کیونکہ وہ اکثر پروفیسر ٹول کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں درجۂ حرارت میں اضافے کے بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے برعکس ایک دوسرے سائنسدان میٹ رڈلی کہتے ہیں کہ درجۂ حرارت میں دو ڈگری تک اضافے سے دنیا کو فائدہ پہنچتا رہے گا۔

Islandانھوں نے کہا: ’ہم ڈیڑھ ڈگری تک درجۂ حرارت میں اضافہ دیکھیں گے۔ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ دو ڈگری اضافہ خطرناک ہو گا۔ یہ درست نہیں۔ کتابیں بتاتی ہیں کہ دو ڈگری اضافے پر ہمیں نقصان پہنچنا شروع ہو جائے گا لیکن اس سے قبل ہم فائدہ حاصل کرتے رہیں گے۔‘ سسکس یونیورسٹی کے رچرڈ ٹال کاکہنا ہے کہ دو ڈگری تک درجۂ حرارت کے اضافے کی بات بے معنی ہے کیونکہ ان کے مطابق درجۂ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری تک اضافہ ہوگا کیونکہ ماحولیات پر پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں درجۂ حرارت کو دو سے نیچے رکھنے پر اتفاق نہیں ہو سکے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ چار ڈگری تک اضافہ زیادہ ہے لیکن یورپ اور ان تمام دوسرے امیر ممالک کے لیے قابل برداشت ہے جو نئے ماحول میں رہنے کا خرچ برداشت کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ ’تبدیلی ماحولیات سے لڑنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ معاشی ترقی کی رفتار کو تیز تر کیا جائے۔‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *