چوتھا ون ڈے : انگلینڈ کو پوزیشن مضبوط،185 پر ایک کھلاڑی آﺅٹ

match1 دبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔
اب سے کچھ دیر پہلے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 33 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 54 رنز کے مجموعی سکور پر ایلکس ہیلز 22 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔
پاکستان نے پہلا ون ڈے چھ وکٹوں سے جیتنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف دس سال میں پہلی ون ڈے سیریز جیتنے کا موقع گنوا دیا اور انگلینڈ کی ٹیم دوسرا ون ڈے 95 رنز اور تیسرا چھ وکٹوں سے جیت کر چار میچوں کی سیریز جیتنے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔
آخری دونوں میچوں میں پاکستانی بیٹسمینوں نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا خاص کر تیسرے ون ڈے میں وہ جس طرح اوپر تلے رن آو¿ٹ ہوئے اس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔چار ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *