اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے باعث دفعہ 144 نافذ

islam abadاسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر پابندی لگائی گئی ہے، جس کا اطلاق آج سے لے کر 3 دسمبر تک ہو گا، انتظامی مجسٹریٹ کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس پابندی سے مبرا ہوں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *