کراچی میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ تشویش ناک ہے: چوہدری نثار

ch nisarوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں کراچی آپریشن میں تیزی آئی ہے ،جس سے حالات بہتر ہوئے ہیں،ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی کے کراچی آپریشن پر کوئی تحفظات ہیں تو وہ دور کرنے کو تیار ہیں۔واہ کینٹ میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ کراچی میں صحافیوں کو نشانہ بنانا بہت تشویشناک ہے،بیماری پر ہی مریض کا آپریشن کیاجاتاہے ،کراچی میں آپریشن ایسے ہی جاری رہے گا ،وفاقی وزارت داخلہ اسے مانیٹر کررہی ہے ،2013اور آج کے شہر قائد میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے 28اگست 2013ءکو آپریشن کا مطالبہ کیا ، تمام پارٹیوں سے مشاورت کرکے اس آپریشن کا آغاز کیا،جس کے بعد حالات میں بہتری آئی۔چوہدری نثار نے بلوچستان کے امن کے حوالے سے کہا کہ 2013 ءمیں پہلی بار کوئٹہ گیا تو سنسان شہر تھا ،آج 90 فیصد پنجابی بلوچستان اور کوئٹہ واپس آچکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *