پاکستان سے ترش پھلوں کی درآمد جاری رہے گی: انڈونیشیا

indoneshiaکراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سینتوسونے پاکستانی ترش پھلوں پر پابندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے پھلوں کی درآمد معمول کے مطابق جاری رکھنے اور تجارتی تعلقات کی بہتری کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین وحید احمد کی سربراہی میں کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سینتوسو سے ملاقات کی اور انڈونیشیا کی جانب سے پاکستانی کینو پر پابندی عائد کیے جانے کے امکانات پر تشویش کا اظہار کیا۔
انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے پاکستانی ایکسپورٹرز کے وفد کو یقین دلایا کہ انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سے کینو کی درآمد پر پابندی کا کوئی امکان نہیں ہے انڈونیشیا بدستور پاکستان سے کینو درآمد کرتا رہے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *