کرپشن دہشت گردی سے بڑا خطرہ ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان

abdul malik بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے صوبے میں کرپشن کو دہشت گردی سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔بدھ کو یوم انسداد دہشت گردی کے موقع پر قومی احتساب بیورو کے ایک سیمینار سے خطاب میں بلوچ نے کہا کہ کرپشن نے ملک میں ترقی اور خوشحالی کو متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ شفافیت اور خود احتسابی ملک میں گڈ گورننس کیلئے ناگزیر ہو چکی ہے۔’بدعنوان لوگ منافق ہوتے ہیں۔ کرپشن نے بالعموم پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کی ترقی کو سنگین نقصان پہنچایا‘۔
خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا ’ہمیں خوشحال ہونے کیلئے ہر صورت جھوٹ بولنا بند کرنا پڑے گا‘۔انہوں نے بتایا کہ اچھی طرز حکمرانی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔’پہلی مرتبہ صوبے میں اساتذہ کی نوکریاں فروخت نہیں ہوئیں بلکہ 5000 اساتذہ کو میرٹ پر نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے منتخب کیا گیا‘۔
اس موقع پر بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کرپشن کے علاوہ انتظامی مسائل کو بھی ایک خطرہ قرار دیا۔’طرز حکمرانی بہتر بنائیں ، چیزیں خود بہتر ہو جائیں گی‘۔سیمینار کے دیگر شرکا ءنے صوبے میں بے روزگاری اور غربت ختم کرنے کیلئے حکومت پر طرز حکمرانی بہتر بنانے پر زور دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *