امریکی نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

army chiefآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ملاقات کی اورا فغانستان مفاہمی عمل کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل اور امریکا کے پاکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔
امریکی نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خطے میں استحکام کے لیے افغان مفاہمتی عمل کے دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *