تھوک ٹیسٹ سے موت کی آمد تعین

Salivaماہرین نے دعویٰ کیا ہے انسان کا تھوک اس بات کا تعین کرسکتا ہے کہ وہ موت کے کتنا قریب پہنچ چکا ہے۔  ماہرین نے اس ٹیسٹ کے لیے 19 سال کے طویل عرصے تک سیکڑوں افراد کے تھوک پر تحقیق کی جس سے معلوم ہوا کہ جوں ہی کوئی شخص موت کے قریب پہنچتا ہے اس کے لعاب میں امیونوگلوبن اے کی سطح کم ہوجاتی ہے جو ایک خاص اینٹی باڈیز ہوتی ہیں جو خون کے سفید خلیات سے خارج ہوتی ہیں۔ محققین کے مطابق اینٹی باڈیزکو تھوک میں باآسانی شناخت کرکے اسے موت کی نشانی کے طور پراستعمال کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ امیونوگلوبن کی شرح پر نظر رکھ کر کسی شخص کے مکمل صحت مند یا بیمار ہونے کے متعلق بھی رائے دی جاسکتی ہے۔

Slivaیونیورسٹی آف برمنگھم کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق بہت سی صحت دشمن سرگرمیوں سے امینوگلوبن کی شرح کم ہوتی ہے جن میں ذہنی تناؤ، ورزش، شراب اور سگریٹ نوشی وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کم ہوتی ہوئی مقدار سے یہ نوٹ کیا جاسکتا ہے کہ کوئی شخص کونسی مضرِ صحت عادات کا شکار ہے جب کہ اگر لعاب میں اس کی شرح بہت گرجاتی ہے تو ہم حفاظتی تدابیر بھی اختیار کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب سائنس دانوں کی ٹیم نے حالیہ برسوں میں تھوک کے ٹیسٹ کے ذریعے دماغی امراض اور کئی طرح کے کینسر کا قبل ازوقت پتا لگانے کا کام بھی کیا ہے لیکن اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *