سعودی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات

army chiefسربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی۔ اس موقع پرعلاقائی سلامتی، خطے کی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تربیت اور دفاعی شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *