پاکستانی طلبا نے ایک لٹر میں ستر کلومیٹر چلنے والی گاڑی بنا لی

pakistani carذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صوابی ٹوچی کے طلبا نے کم ایندھن خرچ کرنے والی گاڑی بنا کر انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ ڈولفن طرز پر بنائی گاڑی میں بیٹری اور پٹرول دونوں پر چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔
گاڑی ایک لیٹر پٹرول میں ستر کلو میٹر تک فاصلہ طے کر سکے گی۔ ون سیٹر گاڑی غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے طلبا نے اپنے اساتذہ اور سینئر کی رہنمائی میں تیار کی ہے جو مارچ میں منیلا میں ہونے والی نمائش میں پیش کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ گاڑی کے تمام پرزے ملک میں دستیاب ہیں یہ ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے۔ اس پر تین لاکھ روپے تک خرچ ہوئے ہیں۔
شیل ایکو میراتھن مارچ 2016 کو فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہو گی۔ ایونٹ میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا کے علاوہ پاکستان کی کل نو ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *