جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاک بھارت تعلقات بہتر ہونے چاہئیں : چین

chinaچین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ باہمی تعاون اور بات چیت کا عمل جاری رکھیں۔ پٹھان کوٹ کے واقعے سے باہمی تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔
ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے دو اہم اور ذمہ دار ملک ہیں اور علاقائی امن و استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے۔ چین نے پٹھان کوٹ حملے اور میڈیا کی الزام تراشیوں کی مذمت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *