کراچی : رینجرز کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

karchiاورنگی ٹاون میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاو¿ن سے گرفتار کئے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم پرمقام منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز اورنگی ٹاون سے گرفتارہونے والے ملزم مقصود عالم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے۔ رینجرز لاءآفیسر کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *