پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کل ہونے کا امکان

317505_62377335

اسلام آباد ۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کو فنگر پرنٹس ، کالز اور حملہ آوروں کی تصاویر سمیت متعدد ثبوت فراہم کر دیئے گئے۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات پر بھارت کی جانب سےکوئی جواب سامنے نہیں آسکا ۔ بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کا فیصلہ کل تک ہونے کا امکان ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات پندرہ جنوری کو اسلام آباد میں ہونے ہیں تاہم پٹھان کوٹ پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا مسلسل ان مذاکرات کے خلاف پروپیگنڈا چلا رہا ہے ۔ بھارت بھی تاحال پاکستان کو کوئی ٹھوس جواب نہیں دے سکا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے تاہم ملتوی ہونے کا امکان ہے ۔ بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات سے متعلق کل اہم اعلان متوقع ہے ۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے پاکستان کو فنگر پرنٹس ، کالز اور حملہ آوروں کی تصاویر سمیت نئے ثبوت فراہم کر دیئے ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *