یہ بس کس طرف جا رہی ہے؟

bus direction

نیشنل جیو گرافک کی جانب سے اپنی سیریز برین گیمز کے لیے تیار کی گئی یہ تصویر بڑے بڑوں کو الجھا کر رکھ دیتی ہے۔ جی ہاں واقعی بالغ افراد کو جب یہ تصویر دکھا کر پوچھا جاتا ہے کہ یہ بس کس سمت کی جانب چل رہی ہے یعنی دائیں یا بائیں ؟ تو آپ بھی اس تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کس سمت میں جارہی ہے ، اب بھی اندازہ نہیں ہوسکا؟ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ چھوٹے بچے یہاں تک کہ ایسے ننھے فرشتے جو اسکول نہیں جاتے ان میں سے 80 فیصد نے اس کا درست جواب دینے میں کامیاب رہے۔
اور ان کی منطق زیادہ دلچسپ تھی اور صحیح جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا اس لیے بتایا کیونکہ اس جانب دروازہ نظر نہیں آرہا۔ بچوں کو اسکول جانے کے باعث بسوں کا زیادہ بہتر تجربہ ہوتا ہے اور اسی لیے وہ اس سوال کا جواب بالغوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز سے دے پاتے ہیں۔ اس سے بچوں کی تخلیقی سوچ کا اندازہ بھی ہوتا ہے جو انہیں جواب دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اور ہاں اس کا جواب بھی سن لیں یہ بس درحقیقت بائیں جانب جا رہی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *