وفاقی حکومت کا بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام وظیفےمیں اضافےکا فیصلہ

Ishaq Dar

اسلام آباد -وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے سالانہ وظیفے میں 800روپے اضافے کا اعلان کر دیا ، سالانہ وظیفہ 18ہزار روپے سے بڑھاکر 18ہزار 800روپے کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کی طر ف سے جاری اعلامیئے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وظیفے میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا گیا، وظیفے میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2015 ءسے ہوگا، وظیفے سے مستفید ہونے والوں کو بقایا جات اگلی قسط میں دیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وظیفہ حاصل کرنے والوں کو ہر تین ماہ بعد4500روپے کی بجائے اب 4700 روپے ملیں گے، دو سال کے دوران یہ وظیفہ 12ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار کیا گیا، جس میں اب مزید 800روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اس پرگروگرام سے مستفید ہونے والوں پر مہنگائی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی :-

وفاقی حکومت کا بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام وظیفےمیں اضافےکا فیصلہ” پر ایک تبصرہ

  • Nadeem Bashir
    فروری 14, 2016 at 12:43 PM
    Permalink

    Benazir Incom sport ha kya
    is ka Paisa kis ko Milta ha sb bhaion ko pta ho ga

    to btao na is awam ko bheee

    Reply

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *