معیشت

وفاقی بجٹ پر کام جاری، ڈیوٹیوں، ٹیکسوں میں کمی متوقع

Share

اسلام آباد: آئندہ مالی سال2020-21ء کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس تجاویز کی تیاری پر کام جاری ہے۔

آئندہ مالی سال2020-21ء کے وفاقی بجٹ میں زراعت، توانائی کے منصوبوں کیلئے درآمدی مشینری پر کسٹم، ایکسائز ڈیوٹیوں میں 3فیصد تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بجٹ میں زیادہ ریلیف فراہم کیے جائیں گے ۔ریگولیٹری، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز میں بھی 2 فیصد تک کمی متوقع ہے جبکہ دیگر شعبوں کیلئے بھی درآمدی مشینوں پر ڈیوٹی میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ڈیوٹی میں کمی سے منصوبوں کی لاگت میں کمی ہو گی، ڈیوٹیوں  میں ریلیف سے ریونیو میں کمی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔