پیسوں کی بچت کے شاندار طریقے

saving

آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ نہیں کماتے ، اور اس وجہ سے آپ بچت نہیں کر سکتے ۔ یا اس طرح لگ سکتا ہے کہ آپ کے پاس بچانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ، کیا آپ اب بھی پیسے بچا سکتے ہیں ۔ اس کے لئے آپ کو مختصر مدت اور طویل مدتی مقاصد اور ان اہداف کے حصول کو قابل رسائی ٹائم فریم سے دونوں طرح کی بچت کا اہداف مقرر کرنا ضروری ہے کہ اس کے مطابق ، آ پ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے فی مہینہ ، فی ہفتہ ، یا فی دن بچت کرنے کی ضرورت ہے ۔
آپ کو کسی بڑی رقم کی بچت کی ضرورت نہیں ، یہ کوئی بھی رقم ہو سکتی ہے ،لیکن باقاعدہ بنیاد وں پر ۔ یہ اہم ہے کہ آپ جس قدر خرچ کرتے ہیں اس پر قابو پائیں تا کہ آپ باقاعدہ بنیادوں پر بچت کر سکیں ۔ اپنے اخراجات کا ایک ریکارڈ رکھیں ، اور جتنا آپ کماتے ہیں اس سے زیادہ خرچ نہ کریں ۔ سوچیں کہ کیسے آپ اپنے اخراجات کو کم کر سکتے ہیں ۔ کیا آپ کار کے ایندھن سے کم کر سکتے ہیں، باہر کھانے کو روک سکتے ہیں ،اور مزاق کرنے کے غیر محدود ایس ایم ایس کم کر سکتے ہیں ،یا روزانہ کی بنیادوں پر صرف ایک کپ چائے کا کم کر کے ؟ میں نے لاہور میں غریب عورتوں کو دیکھا ہے جنہوں نے چھوٹی رقم سے بچت شروع کی صرف 100 روپے ہفتے میں ۔لیکن جب انہوں نے اپنے روزانہ کے اخراجات کا ریکارڈ رکھا تو انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنے روزمرہ کے کریانے کی خریداری میں 20 روپے زیادہ روزانہ خرچ کر رہی تھیں جسے وہ آسانی سے روک سکتی تھیں اور انہوں نے اسے روک کر اپنے بچوں کو زیادہ جیب خرچ دینا شروع کر دیا تاکہ وہ اسے سکول کینٹین میں خرچ کر سکیں ۔ اس لئے ، اپنے معاشی اہداف کو ترجیح دیں اور اپنا بجٹ بنائیں ۔ بچت آپ کی ترجیح ہونا چاہئے ، لہذا صرف وہ نہ بچائیں جو مہینے کے آخر میں رہ جائے ۔ اپنی بچت کو بل یا تنخواہ کی طرح باقاعدہ بنائیں اور اس کی ادائیگی کریں جتنا جلدی آپ کر سکتے ہیں ۔
ہر ماہ جمع کی گئی ایک مقررہ رقم کے لئے تھوڑی سی سوچ کی ضرورت ہے ، کئی سالوں کے دوران ، آپ کی بچت سے ایک بہت بڑی رقم بنے گی ، تا ہم اچھی چیزوں میں اکثر وقت آپ کی توقع سے زیادہ وقت لگے گا ۔ لہذا حوصلہ نہ چھوڑیں کہ جو آپ نے منصوبہ بنایا تھا ویسا نہیں ہوا ۔ اہم چیز یہ ہے کہ منصوبہ بندی پر سختی سے کاربند رہا جائے ۔

بچت کہاں رکھنی چاہئے ؟

بچت ایسی جگہ رکھنی چاہئے جو بچت کرنے والے کو حفاظت ، نقدی اور بچت کی مناسب واپسی کو یقینی بنائے ۔ آپ کو اپنی بچت کسی جگہ ؍ ادارے میں دینے سے پہلے درج ذیل امور غور کرنا چاہئے :
1 ۔ قانونی حیثیت : ادارے کی قانونی حیثیت اور بچت کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے کہ یہ پاکستان کے اسٹیٹ بینک کی طرف سے لائسنس یافتہ اور باقاعدگی سے چلایا جاتا ہے ،یا اسٹیٹ بینک نے ادارے کے جمع کردہ رقوم کے مفادات کو یقینی بنایا ہے ؟
2 ۔ ادارے کے شراکت دار / مالکان : ان کی مالی طاقت ، مارکیٹ میں ان کی ساکھ اور اور حصص یافتگان کے کاروبار کی ادارے کے ساتھ کامیابی سے بچت کی سیکورٹی کی تصدیق ہوتی ہو ۔
3 ۔ کریڈٹ کی درجہ بندی : کریڈٹ کی درجہ بندی بیرونی ایجنسیوں کی طرف سے مالیاتی اداروں کے لئے کی جاتی ہے جس کی بنیاد ان کی خدمات کے معیار اور کام کرنے کی شفافیت پر ہوتی ہے ۔ لہذا یہ ادارے کی ساکھ اور صلاحیت کا ایک اشارہ ہے ۔
4 ۔ انتظامیہ : جائزہ لیں کہ کون آپ کی بچت کو منظم کرے گا اور آیا انہیں ایسا کرنے میں صحیح مہارت ، علم اور تجربہ ہے ۔ ایک باقاعدہ بینک کے پاس ایسے پیشہ ور لوگ ہوتے ہیں جو بچت کے انتظامی امور میں ماہر ہوتے ہیں تاکہ وہ محفوظ اور متحرک رہے ۔
5 ۔ آسان رسائی/ پہنچ : غور کرنے کا ایک اور عنصر ہے کہ آیا ادارے میں جو رقم رکھی گئی ہے ضرورت کے وقت واپس لی جا سکتی ہے ۔اگر وہ بوقت ضرورت قابل وصول نہ ہو تو بچت کا مقصد ضائع ہو جاتا ہے ۔
6 ۔ کمائی / بچت پر واپسی : ایک سرمایہ کاری پر دیئے جانے والے واپسی کے منافع پر غور کرنا ہو گا ۔ جمع کی گئی رقم مسابقتی مارکیٹ کی شرح کی بنیاد پر جمع کرانا اور واپس لینا چاہئے ۔ یہ امر دماغ میں رکھنا اہم ہے کہ غیر رسمی مالیاتی ادارے جیسا کہ موہری گھر ، گاؤں کی تنظیم ، کوآپریٹو سوسائٹی ، مویشی سرمایہ کار ، وغیرہ مارکیٹ کے ریٹ کے مقابلے میں زیادہ کی پیشکش کرتے ہیں ۔ تا ہم اس طرح کے ادارے اسٹیٹ بینک کے تحت کام نہیں کر رہے ہوتے اور ان کی کارروائیوں کی کوئی بھی آزاد گورننگ باڈی کی نگرانی نہیں کر رہی ہوتی ، اس بناء پر ، ان کے کاروبار کی کارکردگی ، شفافیت اور پائیداری خطرے میں ہوتی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ آج وہ آپ کو ایک بہتر شرح پیش کر رہے ہوں لیکن وہ آپ کی ذاتی بچت واپس دینے کے لئے ہو سکتا ہے کل وہاں نہ ہوں ۔ لہذا ،جہاں آپ بچت کرنے کی جگہ کا فیصلہ کریں تو پہلے رقم کی واپسی اور خطرات کے دوران توازن رکھیں ۔

انٹونی ڈی سینٹ ایکسوپیری نےایک بار مستقبل کے بارے میں کہا تھا کہ ” جہاں تک مستقبل کا تعلق ہے ، آپ کا کام اسے دور سے دیکھنا نہیں ، بلکہ اس کے قابل بننا ہے ” ۔ آپ نہیں جانتے کہ مستقبل میں کیا ہونے والا ہے ، لیکن اب بچت کرنے کا مطلب ہے آپ وہ اس سب کا مقابلہ کر سکیں گے جو مستقبل میں ہونے والا ہے ۔ آپ مقابلہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے دوسروں کی نسبت جنہوں نے اس کے لئے تیاری نہیں کی اور وہ اتنی تیزی سے چھلانگ نہیں لگا سکیں گے جتنی جلدی آپ لگا سکتے ہیں۔ اور مستقبل میں حیران کن امور ہو سکتے ہیں (ہیلو تین )وہ آپ کی زندگی کو بدلنے کا موقع ہو سکتا ہے،لیکن اگر آپ معاشی طور پر تیار ہیں ،تو آپ اپنے آپ کو زندگی دے سکتے ہیں اور اپنے خاندان کو بھی جس کی آپ ہمیشہ سے تمنا رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ بغیر کسی خاص مقصد کے جیسے بھی ہو رقم ایک طرف بچا کر رکھنے میں خوشی محسوس کرتا ہوں ۔ کیونکہ آپ کبھی معلوم نہیں کر سکتے کہ آپ کو مستقبل میں کس چیز کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور آپ کے ماضی سے زیادہ بڑی خوشی آپ کے موجودہ زمانے کو محفوظ کرنے میں موجود ہے ، واقعی آپ کیا چاہتے ہیں ! بائے کیرا بوتکن
(بشکریہ: عائشہ بیگ)

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *