کیا واقعی آئمہ بیگ نے آریانا گرانڈے کی کاپی کی؟

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں ہسپانوی زبان کے امتزاج پر مبنی گانا (تے کیریو) ریلیز کیا تھا، جسے بہت سراہا بھی گیا تھا۔

تاہم اداکارہ کی حال ہی میں سامنے آنے والی کچھ تصاویر دیکھنے کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی اور ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے معروف گلوکارہ آریانا گرانڈے کے انداز کی کاپی کی۔

خصوصی طور پر آئمہ بیگ کے بالوں کے انداز اور ان کی جانب سے پونی پہننے کے بعد ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اپنے خلاف تنقید کے بعد آئمہ بیگ نے وضاحت کی کہ انہیں آریانا گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں۔‎

اداکارہ نے لائیو انسٹاگرام سیشن کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے آریانا گرانڈے کی طرح اپنے بال سجائے اور پونی لگائی، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں امریکی گلوکارہ جیسا بننے کا شوق ہے۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ کوئی بھی آریانا گرانڈے کی طرح بالوں میں پونی لگانے سے ان جیسا نہیں بن جاتا اور وہ بھی ان کی طرح بال سجانے سے آریانا گرانڈے کی طرح نہیں ہوئیں۔

گلوکارہ کے مطابق کسی کی طرح بال بنانے سے کوئی اس جیسا نہیں بن جاتا—فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
گلوکارہ کے مطابق کسی کی طرح بال بنانے سے کوئی اس جیسا نہیں بن جاتا

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ آریانا گرانڈے کی طرح انہیں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، گلوکارہ مومنہ مستحسن اور امریکی گلورہ سیلینا گومز کے ہیر اسٹائل اور میک اپ اسٹائل بھی پسند آتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان جیسا بننا چاہتی ہیں۔

آئمہ بیگ کی حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر میں ان کے ہیئر اسٹائل کو امریکی گلوکارہ کی طرح دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
آئمہ بیگ کی حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر میں ان کے ہیئر اسٹائل کو امریکی گلوکارہ کی طرح دیکھا گیا

گلوکارہ نے کہا کہ ان پر خوامخواہ کی تنقید کرنا بند کی جائے، انہیں آریانا گرانڈے بننے کا شوق نہیں، انہوں نے صرف امریکی گلوکارہ کی طرح بال بنائے اور پونی سجائی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *