ممتاز قادری نےقتل کیا اور سزا پائی، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

sherani

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد شیرانی نے کہاہے کہ سابق گورنر پنجاب کے قاتل ممتازقادری کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے پر سزاسنائی گئی ، کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں ۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق شرقپور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہاکہ کچھ مذہبی عناصر نے ممتازقادری کو سلمان تاثیر کے قتل پر اکسایا، قتل غیرقانونی تھا کیونکہ ممتاز قادری نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا۔
اُنہوں نے مزیدکہاکہ وہ ممتازقادری کے مذہبی جذبات کی قدر کرتے ہیں لیکن اس سے زیادہ پاکستان کے آئین کا احترام کرتے ہیں ۔ ویمن پروٹیکشن بل سے متعلق بات کرتے ہوئے مولاناشیرانی کاکہناتھاکہ قرآن اور سنت رسول ﷺ کے مطابق شرعی قوانین کی موجود گی اور حاصل تمام حقوق کے بعد ایسے کسی قانون کی ضرورت نہیں ،پنجاب اسمبلی کا بل آئین کے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی ہے اور آئین کی خلاف ورزی کرنیوالے ہر شخص کو سزا دینی چاہیے ۔

ممتاز قادری نےقتل کیا اور سزا پائی، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل” پر بصرے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *