کافی پینے سے مردانہ کمزوری نہیں ہوتی ، جدید تحقیق

coffee

نیویارک ( نیوزڈیسک)مردانہ کمزوری سے بچنے کیلئے کیا کیا جتن نہیں کئے جاتے او ر کیسی کیسی مہنگی اور نقصان دہ ادویات استعمال نہیں کی جاتیں لیکن خوش قسمتی سے قدرت نے مردانہ صحت کا ایک شاندار قدرتی انتظام بھی کررکھا ہے جس کی موجودگی میں نقصان دہ ادویات کی قطعاً ضرورت نہیں . امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس نے حال ہی میں 4ہزار مردوں پر ایک تحقیق کی جس میں پہلی دفعہ انکشاف ہوا ہے کہ باقاعدہ سے کافی یا چائے پینے والے مردانہ کمزوری کی شرح بہت کم ہے تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ایک سے دو کپ کافی پینے والوں میں مردانہ کمزوری کا خطرہ 42فیصد کم ہوجاتا ہے . امریکی ادارے این ایچ ایس کے مطابق انسٹنٹ کافی کے ایک مگ میں تقریباً100ملی گرام کیفن ہوتی ہے جبکہ فلٹر کافی کے ایک مگ میں اس کی مقدار تقریباً 140ملی گرام ہوتی ہے چائے کے ایک کپ میں کیفن کی مقدار تقریباً75ملی گرام ہوتی ہے روزانہ 85سے 170ملی گرام کیفن استعمال کرنے والوں میں مردانہ کمزوری کا خطرہ 42فیصد کم جبکہ روزانہ 171سے 303ملی گرام کیفن استعمال کرنے والوں میں اس خطرے کی شرح 39فیصد کم ہوتی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *