سائنس

بہترین فیچرز سے لیس کم قیمت اسمارٹ فون شیاؤمی ریڈمی 9

Share

شیاؤمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون ریڈمی 9 متعارف کرادیا ہے۔

چینی کمپنی نے اس سے قبل ریڈمی نوٹ 9 سیریز پیش کی تھی اور اب ریگولر ریڈمی 9 فون متعارف کرایا ہے، جس کی خاص بات مناسب فیچرز بہت کم قیمت میں فراہم کرنا ہے۔

ریڈمی 9 میں 6.53 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جو کہ ریڈمی 8 کے ایچ ڈی پلس ریزولوشن سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 3 دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 89.83 فیصد ہے۔‎

ریڈمی 9 میں ہیلیو جی 80 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 13 میگا پکسل مین کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 8 میگا پکسل 118 فیلڈ آف ویو الٹرا وائیڈ کیمرا، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا بھی فون کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا فکسڈ فوکس کے ساتھ موجود ہے۔

ریڈمی 9 میں 5120 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے مگر باکس میں 10 واٹ چارجر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بلیو ٹوتھ 5.0، ایف ایم ریڈیو اور وائی فائی 802 جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

یہ فون 3 رنگوں بلیک، گرین اور پرپل میں دستیاب ہوگا جس کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج وال ماڈل 149 یورو (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 179 یورو (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

فی الحال اس فون کو چین اور ہانگ کانگ میں پیش کیا جارہا ہے اور بہت جلد دیگر ممالک میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔