آف شورکمپنیاں رکھنا غیرقانونی نہیں لیکن غیراخلاقی ہے، تہمینہ درانی

new

لاہور - سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے تہمینہ درانی اور شہباز شریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیاں اگر قانونی بھی ہیں تو یہ غیر اخلاقی کام ہے، شریف خاندان ساری دولت غریبوں کو دے کر سادہ زندگی گزارے۔انہوں نے آف شور کمپنیوں کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون توڑنا غیرقانونی ہے، تو اخلاقیات توڑنا روح کو بیچنے کے مترادف ہے، اس لیے شریف خاندان کو چاہیے کہ وہ اپنی ساری دولت غریبوں میں تقسیم کرکے سادہ زندگی بسر کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں شریف خاندان سے چودہ سال میں کبھی نہیں ملی۔ یاد رہے کہ تہمینہ درانی کو شریف فیملی نے قبول نہیں کیا اور وہ الگ رہ رہی ہیں :۔

Tehmina1 Tehmina2 Tehmina3 Tehmina4

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *