پی ٹی آئی کی قلعی کھل گئی، الیکشن کے لیے مجھے 25 لاکھ تک کا خرچہ بتایا گیا، امجد اللہ کے انکشافات

amjad ullah

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف امیدوار امجد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان صرف کرکٹ کے حوالے سے میرے ہیروتھے، پارٹی کے حوالے سے نہیں- انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےمجھے الیکشن کے لیے پچیس لاکھ تک کا خرچہ بتایا- امجد اللہ کا کہنا تھا کہ میں نے کسی سے کوئی عہدہ نہیں مانگا، نہ پیسوں کی ڈیمانڈ کی، اپنی مرضی سے ایم کیو ایم میں شامل ہوا ہوں، پی ٹی آئی والے گھٹیا الزامات پر شرم کریں- امجد اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ رات کو میرے گھر پر بھی آکر اہل خانہ کو ہراساں کرتے رہے- انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز آکر ان سے فی کارکن تین ہزار تک مانگتے رہے- امجد اللہ نے کہا کہ وہ کسی صورت پی ٹی آئی میں واپس نہیں جائیں گے کیونکہ انہیں اندازہ ہوگیا ہے کہ یہ تنظیم اندر سے کیسی  ہے-  ایم کیو ایم ایک منظم جماعت ہے اسی لیے اس میں شرکت کا فیصلہ کیا-میری اپنی انڈسٹری ہے لہذا مجھے کسی سے پیسے لینے کی ضرورت نہیں تاہم بہت افسوس ہے کہ میں نے کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی جوائن کی اور بہت سی غلط فہمیوں کا شکار رہا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *