تحریک انصاف کے چوہدری سرور کے صاحبزادے کیا کچھ کرتے رہے؟ سپیشل رپورٹ

ser

 لاہور(فرخ شہباز وڑائچ سے) کڑے احتساب کا دعوی کرنے والوں کی اپنی اولادوں نے کہاں کہاں اخلاقی اور مالی کرپشن دکھائی اس کا اندازہ آپ کو اس رپورٹ میں ہوگا- تھوڑا غور کریں کہ پاناما لیکس پر پی ٹی آئی کی پوری قیادت شور مچا رہی ہے لیکن چوہدی سرور کی طرف سے کچھ سننے کو نہیں مل رہا، آخر اس گہری خاموشی کی وجہ کیا ہے؟ وجہ نہایت دلچسپ ہے، چوہدری صاحب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ خود کتنے پانی میں ہیں-سابق گورنر پنجاب  اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور کے بارے میں بہت سی باتیں ایسی ہیں جو شائد آپ نہ جانتے ہوں یا بھول چکے ہوں لیکن غیر ملکی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا پر ان کی تفصیل آج بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہے- 2007 میں چوہدری سرور جب گلاسکو برطانیہ کے مرکزی ایم پی تھے تو ان کے بیٹے 28 سالہ عاطف سرور کو قومی خزانے سے  845،000 پاونڈ غبن کے الزام میں جیل کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا. 6 ہفتے کی مالی تحقیق کے بعد عدالت نے صرف 90 منٹ میں عاطف سرور کو قصور وار قرار دے دیا۔ عاطف سرور ضمانت ملنے کے بعد اپنی بیوی شیرون کے ساتھ عدالت سے چلے گئے اور ان کے والد چوہدری محمد سرور نے فیصلہ سننے کے بعد کہا کہ" مجهے اس فیصلے سے دکھ ہوا ہے کیونکہ مجهے مخلصانہ اور جذباتی طور پر پتہ ہے کہ میرے بیٹے نے کچھ غلط نہیں کیا ہے، سب کچھ قانونی اور دیانتدارانہ تها"- عاطف سرور جس نے21 سال کی عمر میں مارکیٹنگ ڈگری لینے کے بعد اپنے باپ کی کمپنی کو سنبهالا اور "یونائیٹڈ ہول سیل (سکاٹ لینڈ) لمٹیڈ" کو برطانیہ کی ٹاپ 30 کمپنیوں میں 24ویں پوزیشن پر کهڑا کیا۔ ان پر الزام لگایا گیا کہ موبائل فون اور کمپیوٹر چپ یورپ سے برطانیہ میں VAT فری منگوائی جاتیں اور انہیں مختلف کمپنیوں سے گزارا جاتا اور ہر کمپنی اپنا VAT وصول کرتی اور پهر آخری کمپنی بهی ٹیکس وصول کرنے کے کیش ہڑپ کر لیتی.  ایک کسٹم اور ریونیو ایکسپرٹ کے مطابق اسی طرح کے ایک مقدمے میں ٹیکس کی مد میں برطانوی حکومت کو سالانہ 2 سے 3 بلین پاونڈ کا نقصان اٹهانا پڑا تها-برطانیہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے قانون پر مسلمان علما نے متفقہ طور پر فتوی دیا تھا کہ یہ قانون اسلام کے سراسر خلاف ہے تاہم  فروری 2013 میں لیبر پارٹی کے رکن اور چوہدری سرور کے دوسرے بیٹے انس سرور نے ہم جنسوں کی شادی  کی حمایت میں ووٹ ڈالا. اس کے پہلے انس سرور ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے بھی ووٹ ڈال چکے ہیں.  انہوں نےشراب پر زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے خلاف بھی آواز اٹھائی اور شراب سستی کرنے کے حق میں ووٹ ڈالا- سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا چوہدری سرور اس بات کا جواب دیں گے کے ان کی اولادیں کیا کرتی پھر رہی ہیں؟ کیا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت احتساب کا آغاز اپنے ہی رہنما چوہدری سرور سے کرنا چاہے گی؟؟؟

تحریک انصاف کے چوہدری سرور کے صاحبزادے کیا کچھ کرتے رہے؟ سپیشل رپورٹ” پر ایک تبصرہ

  • اپریل 11, 2016 at 8:10 PM
    Permalink

    بہت دلچسپ خبر ہے دونوں پانامہ زدہ شریف برادران اسی لیے انکوں برطانیہ سے ڈھونڈ کر لاے

    Reply

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *