ایان علی کو اجازت مل گئی

Ayyan Ali

اسلام آباد -سپریم کورٹ نے ایان علی کیس میں کسٹم حکام کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں نام ڈالے جانے کے بعد ماڈل گرل ایان علی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا جس کیخلاف کسٹم حکام اور وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں 4 درخواستیں دائر کر دی گئی تھیں۔ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اپیلیں خارج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *