شاہ رخ کی ’’ فین ‘‘ نے دھوم مچا دی

شاہ رخ خان کی فلم فین نے آتے ہی بڑے پردے پfanہ دھوم مچا دی ہے۔ شاہ رخ خان کی یہ فلم آپ کو فلم بازیگر اور ڈر کی یاد دلا دے گی۔ فلم آریان (شاہ رخ) کے ایک فین گورو کے گرد گھومتی ہے جوآریان کو بھگوان سمجھتا ہے اور اس کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ اسی لیے وہ آریان کے سب سے بڑے مخالف کو مارتا ہے جس پرآریان اُس سے غصّہ ہو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’’ میں تمہیں اپنی زندگی کے پانچ سیکنڈ بھی کیوں دوں ‘‘۔۔۔ یہاں سے فلم میں ٹرن آتا ہے اور گورو آریان ہی کے پیچھے پڑ جاتا ہے اور اُس کو لڑکیوں کو اغواء کرنے کے کیس میں پھنسا دیتا ہے۔ فلم میں ایکشن، تھرل، ڈرامہ سب کچھ موجود ہے اور یہ فلم کنگ خان کے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ثابت ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ نے سیدھے سادے گورو سے لے کر جنونی گورو تک کے تمام کردار خوبصورتی سے نبھائے ہیں۔
شاہ رخ کا کردار گورو آپ کو سب کچھ بھلانے پر مجبور کردیگا۔ فلم میں تمام باریکیوں پر خاص نظر رکھی گئی ہے۔
فلم دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ شاہ رخ کے فین کیوں ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *