عالمی رہنماوں کی تصاویر والا انوکھا کیفے

بلغراد -روس کے علاقے سائبیریا میں ایک انوکھا کیفے کھولا گیا ہے جہاں حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے لیے ہر طرف صدر پیوٹن کی تصویریں آویزاں ہیں۔ دیگر عالمی رہنماؤں کی تصاویر بھی موجود ہیں لیکن صرف باتھ روم میں۔یہ ہے روسی علاقے سائبیریا میں واقع پریزیڈنٹ کیفے جہاں ہر طرف روسی صدر پوٹن کی تصویریں آویزاں ہیں۔ کیفے میں صدر پیوٹن کی مختلف ادوار کی تصاویر ہیں۔

Obama Toilet Tissue

باتھ روم واحد جگہ ہے جہاں صدر پوٹن کی تصاویر نہیں ملتیں تاہم باتھ روم کی دیوار پر جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور ٹائلٹ پیپرز پر امریکی صدر اوباما کی تصاویر موجود ہیں جبکہ بیسن کے پاس امریکی پرچم موجود ہے جہاں کھڑے ہو کر لوگ ہاتھ دھوتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *