تمام افواہیں دفن، وزیراعظم نوازشریف وطن واپس

sHARIF1Sharif1

اسلام آباد - وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ نور خان ائر بیس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، طارق فاطمی اور دیگر وزراء نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کل پاناما لیکس پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں پاناما لیکس کیلئے تحقیقاتی کمیشن پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں تحقیقاتی کمیشن کیلئے اپوزیشن کے مطالبے پر بات چیت ہو گی۔ واضح رہے ڈاکٹروں نے وزیراعظم نواز شریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا اور انہیں سفر کرنے کی بھی اجازت دے دی تھی۔ جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف آج لندن سے اسلام آباد پہنچے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *