ملک میں موجود تمام نوگوایریاز کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کریں گے، پاک فوج

ARmy

راولپنڈی -ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ نے غیر مشروط ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور تمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جب کہ ملک میں موجود تمام نوگوایریاز کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ   چھوٹونے گینگ کے  12 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور تمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جن میں  24 پولیس اہلکاروں کے علاوہ 24 خواتین، 44 بچے اور 4 بزرگ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تمام ڈاکو ہتھیار نہیں ڈال دیتے ہم جزیرے کو خالی نہیں کریں گے اور ان  کے ٹھکانوں کو صاف کرنے تک آپریشن جاری رہے گا، ہتھیار ڈالنے والے چھوٹو گینگ کے سرغنہ  غلام رسول اور اس کے ساتھیوں سے مکمل تفتیش کی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بغیر کسی نقصان کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت دی کہ اس جزیرے سمیت ملک میں موجود تمام نو گو ایریاز کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے اوراس جزیرے میں موجود ڈاکوؤں کو زندہ یا مردہ ہر صورت پکڑنا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *