بالی وڈ کی تاریخ ساز فلم ’’شعلے‘‘ کی پوری کاسٹ انتخابی فہرست کا حصہ ہے

Sholay-2بھارت میں الیکشن کا دور دورہ ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس بار لوک سبھا کے انتخابات میں چار سو پچاس ’’امیتابھ بچن‘ ‘اورسات ہزار پچاس ’’گبرسنگھ‘ ‘ووٹرز لسٹ کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر نظر دوڑائی جائے تو پتا چلتا ہے کہ بالی وڈ کی تاریخ ساز فلم ’شعلے‘ کی پوری کاسٹ ہی الیکٹورل لسٹ کا حصہ ہے۔’ ’ویرو‘‘ اور’’بسنتی‘‘ سے لے کر ’’سورما بھوپالی‘‘ تک سب اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اور آپ اس غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کہ ولن کو کون پوچھتا ہے۔۔۔جب ولن ’گبرسنگھ ‘جیسا تاریخ ساز ہو، تو اس کے چاہنے والے بھی ہزاروں میں ہوتے ہیں۔ اسی لئے سات ہزار پچاس ’’گبرسنگھ‘‘ بھی ووٹرز لسٹ پر براجمان ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *