قومی ادارے اہل دانش کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراطلاعات

pervez rasheedوزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قومی ادارے ان کے ساتھ کھڑے ہیں جو زبان کااستعمال کرتے ہیں، ان کے ساتھ نہیں جو ہتھیار کی زبان استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے اداروں کے درمیان تناوٴ کے تاثر سے متعلق اطلاعات کی بھی تردید کی۔وزیراطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج پاکستان کی ریاست اور قومی ادارے اہل دانش کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے خود جا کر حامد میر کی عیادت کی۔وزیر اطلاعات نے حکومت اور فوج کے درمیان تناوٴکے تاثر کو بھی غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ آئین میں لکھے ہوئے اپنے کردار کے مطابق کام کر رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں تمام اداروں نے قومی ایجنڈے پر کوئی اختلاف نہیں کیا۔سابق صدر پرویز مشرف کے کراچی آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ قانون کی گرفت ہر جگہ موجود ہے، ایک شہر سے دوسرے شہر جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک مذاکراتی عمل کا حصہ ہے، مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، جلد پیش رفت ہو گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *