اللہ اکبر کا نعرہ ہائی جیک ہوچکا ہے ، سعودی شہزادی امیرہ التاویل

ameerah

سعودی عرب-سعودی شہزادی امیرہ التاویل نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ اللہ اکبر یعنی اللہ سب سے بڑا ہے کا نعرہ شدت پسندوں اور دہشت پھیلانے والوں نے ہائی جیک کر لیا ہے اب یہ صرف دہشت گردی اور ہیبت پھیلانے کے عمل سے منسلک کیا جاتا ہے-عرب میڈیا فورم پہ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جملہ اللہ کی بڑائی بیان کرنے کا ہے لیکن شدت پسندوں اور دہشتگردوں نے اپنے مقاصد کے لیے اسے استعمال کر کے اسے ملاوٹ زدہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو یاد دلایا کہ اسلام کا صحیح تصور پیش کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور انہیں یہ کام پوری ذمہ داری سے کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یہ جملہ تباہی پھیلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں جب کہ ہم اسے نماز میں ، کوئی خوبصورت چیز دیکھتے وقت اور اپنی کمزوری کے اظہار کے لیے ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لاکھوں لوگ اس کلمہ کو انٹرنیٹ پر سیرچ کرتے پائے گئے جو ظاہر کرتا ہے کہ لوگ اسلام کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ اسلام کی صحیح تصویر پیش کریں۔ حال ہی میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مشق کرتے ہوئے برطانوی فوج نے جعلی دہشت گرد کے اللہ اکبر کے نعرہ کے ساتھ واردات کرنے پر پوری دنیا کے مسلمانوں سے معذرت کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *