ملک میں کرپٹ اوربدعنوان افراد کی کوئی ضرورت نہیں، صدرممنون حسین

Mamnoon

اسلام آباد -صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف اٹھا ہے اور اس کی وجہ سے بہت سے لوگ پکڑ میں آئیں گے، اس ملک میں کرپٹ اور بدعنوان افراد کی کوئی ضرورت نہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ بہت سارے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا کوئی کچھ نہیں کرسکتا لیکن پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا ہے اور اس کی وجہ سے اور بھی بہت سارے معاملات اٹھنے کے علاوہ بہت سے لوگ پکڑ میں بھی آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل کی بڑی وجہ کرپشن اور بدعنوانی ہے اور اب کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو ٹھیک ہو جانا چاہئے کیونکہ اس ملک میں ایسے افراد کی کوئی ضرورت نہیں ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *