دھرنا ایک لعنت ہے ،اس سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی، رانا ثنا اللہ

515

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی جانب سے دھرنے کو لعنت کہنے پر پنجاب اسمبلی میں صورت حال خراب ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھرنا ایک لعنت ہے،اس سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی،اپوزیشن والے کسانوں کے دھرنے میں جا کر کسانوں کو اکساتے ہیں اب بھی وہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے کسانوں کے دھرنوں میں جانا چاہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ کی بات پر ایوان میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا، اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اسی دوران قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے حکومتی ارکان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لعنت ان کے چہروں پر برس رہی ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *