ہاتھ یا پاؤں کی اضافی انگلیاں، کیا پیدائشی نقص ہے؟

f88

لاہور۔ عام طور پر انسانوں کے ہاتھوں اور پاؤں میں پانچ پانچ انگلیاں موجود ہوتی ہیں۔ تاہم اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ بعض افراد کے پاؤں یا ہاتھ میں چھ یا اس سے زائد انگلیاں موجود ہوتی ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق یہ اضافی انگلی ہمارے ہاتھ یا پاؤں کی سب سے چھوٹی انگلی یا انگوٹھے کے ساتھ پیدائشی طور پر موجود ہوتی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زائد انگلیوں کا وجود پیدائشی نقص ہے یا اس کے طبی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ اور پاؤں میں ایک یا زائد انگلیوں کا موجود ہونا پولی ڈیکٹلی کہلاتا ہے۔ اضافی انگلی سے ہمارے جسم کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ جن افراد کے ہاتھ میں چھ انگلیاں موجود ہوتی ہیں، ان کے بچوں کے ہاتھ میں بھی ممکنہ طور پر چھ یا اس سے زائد انگلیاں ہوتی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اضافی انگلی کا آپریشن پیدائش کے وقت ہی کروا لیا جائے تو اس کے نتائج بہتر ہوتے ہیں۔ اگر تھوڑی زیادہ عمر میں انگلی کا آپریشن کروایا جائے تو اس سے مشکلات پیش آ سکتی ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *