ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، ملکی وغیرملکی جعلی پاسپورٹس برآمد

Passports

لاہور -ایف آئی اے اور پولیس نے گلشن راوی اور سبزہ زار مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں ملکی و غیر ملکی پاسپورٹس اور جعلی ویزا اسٹیکر برآمد کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ لاہور میں ایف آئی اے نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گلشن راوی اورسبزہ زارکے مختلف مقامات پرکارروائی کی، اس دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں کی پولیس کی معاونت بھی حاصل تھی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے کران کے قبضے سے سیکڑوں ملکی و غیر ملکی پاسپورٹس اور مختلف ممالک کے جعلی ویزا اسٹیکرز برآمد کرلیے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے جدید پرٹنگ مشين اور دیگر اشیا بھی ضبط کی گئی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *