وزیر اعظم کے بھارت جانے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

tasneemہندوستان کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا سے سے گفتگو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم کے نام دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس کو دعوت نامہ ملنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے،تاہم ابھی تک وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تقریب میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، نواز شریف ہندوستان جانے کے معاملہ پر 'تمام سٹیک ہولڈرز' سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی نے انتخابی مہم کے دوران پاکستان کے بارے میں سخت زبان استعمال کی جو وزیراعظم کو پڑوسی ملک جانے سے روک سکتی ہے۔ اگر وزیراعظم نئی دہلی نہ گئے تو ان کی نمائندگی انڈیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کریں گے۔
بی جے پی کے ترجمان نرملا سیتھارام نے بدھ کو بتایا تھا کہ علاقائی تعاون کی جنوبی ایشیائی تنظیم (سارک) ممالک کے تمام رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی ہے۔اب تک افغانستان، سری لنکا اور مالدیپ نے تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور ہندوستان میں امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان اگلے دو دنوں میں اپنا جواب بھیج دے گا۔
خیال رہے کہ انڈین میڈیا نے چھبیس تاریخ کو منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریف کی شرکت کو یقینی قراردیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *