ڈنگ ٹپاو

Tariq ahmedکچن کی ٹیوب لائٹ کا سٹارٹر خراب ھو گیا اور ھم نے سٹور کی ٹیوب لائٹ کا سٹارٹر نکالا اور کچن کی لائٹ آن کر لی۔ اب ھم ضرورت پڑنے پر اس ایک سٹارٹر کو ادلتے بدلتے رہتے ھیں۔ اس مجاہدانہ کوشش میں کئی بار منہ کے بل گر چکے ھیں۔ استری کا پلگ مدت سے خراب ھے۔ ھم ننگی تار کو سوئچ میں ڈالتے ھیں اور ماچس کی تیلیوں سے اسے فکس کر لیتے ھیں۔ سپارک چلتا رھتا ھے اور ھم کپڑے استری کر لیتے ھیں۔ پانی کی ٹوٹنی لیک کرنے پر نل کے منہ میں مسواک گھسیڑ رکھی ھے۔ ڈور کال بیل کرنٹ مارنے لگی اور ھم نے اس پر ٹیپ چڑھا دی ھے۔ کئ بار کسی مہمان کی چیخ کی آواز پہلے اور گھنٹی کی بعد میں آتی ھے۔ گیس کا چولہا بھی لیک کرتا ھے۔ چناچہ اوپر کے علاوہ نیچے سے بھی آگ بھڑکتی رہتی ھے ۔ اسی طرح ٹی وی کے ریموٹ کو دو تین تھپڑ مارنے پڑتے ھیں۔ غرض کیا بتائیں ۔ ایک مدت سے ھم اپنے گھر کو انہی ڈنگ ٹپاو پالیسیوں سے چلا رھے ھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *