بیٹے کے قاتل سامنے لاؤ! امجد صابری کی والدہ کا مطالبہ

Amjad Sabri Motherمعروف قوال امجد صابری شہید کی والدہ اصغری بیگم نے ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹر ویو دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو میرے سامنے لاؤ، ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے اپنے دیگر بچوں کی جان کا خطرہ ہے، کیا کمانے کیلئے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ بوڑھی ماں نے رو رو کر حکومت سے مطالبہ کی مجھے اس کے قاتلوں کو دیکھنا ہے جنھوں نے اس عمر میں مجھے رلایا ۔اس سے پہلے بھی وہ بتا چکی ہیں کہ چھ ماہ پہلے میرے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملی تھیں اور ان کو گھر آکر دھمکایا گیا تھا۔ اس پر میرے بیٹے نے کہا تھا کہ اماں میرا دل خوف محسوس کر رہا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *