صدر مملکت کی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد

ne

اسلام آباد ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہم وطنوں کے درمیان آنے کیلئے بے چین ہیں اور جیسے ہی ڈاکٹرز اجازت دیں گے وہ وطن واپس آ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر اور صحت یابی پر مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ وزیراعظم نواز شریف کو صحت کاملہ عطاءفرمائے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کے درمیان آنے کیلئے بے چین ہیں اور جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں اجازت دیں گے وہ وطن واپس آ جائیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *